سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ۔
نواز شریف گزشتہ چند روزسے سروسز اسپتال لاہور میں داخل تھے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کیے اور اور ان کی صحت کا تفصیلی معائنہ کیا ۔
سروسز اسپتال لاہور سے نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل روانہ کیا گیا۔













