عمران خان کی برطرفی کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری تقریب آج رات 8 بجے ہوگی۔
ذرائع ایوان صدر کا بتانا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی مختصر رخصت پر چلے جا چکے ہیں اور اب سینٹ کے چیرمین صادق سنجرانی نئے منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ایوان صدر میں حلف برداری تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کیا تھا جو اسمبلی سے جا چکے تھے۔
۔












