شامی صدر بشارالاسد نے ترکی کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے ادلب میں عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
شامی صدر نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ شمال سے دی جانے والی کھوکھلی دھمکیوں کے باوجود ادلب اور حلب میں آپریشن جاری رہے گا۔ شمال سے صدر اسد کا اشارہ ترکی کی جانب تھا۔ ترکی نے ابھی اختتام ہفتہ پر ادلب میں مزید فوجی کارروائیوں سے خبردار کیا تھا۔
ادلب شامی باغیوں کا آخری گڑھ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شامی فوج کی وجہ سے نو لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔












