برسلز میں یورو زون ممالک کے وزرائے خزانہ نے مالی اصلاحات پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس طرح یہ ممالک اقتصادی بحران کی صورت میں بہتر طریقے سے نمٹنا چاہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سب سے پہلے ای ایس ایم نامی مالیاتی فنڈ کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ایک یورو زون بجٹ یا بچتی نظام تشکیل دینے کے حوالے سے بھی اصلاحات کیے جائیں گے۔ یورو زون میں یورپ کے وہ ممالک شامل ہیں، جہاں مشترکہ کرنسی یورو استعمال کی جاتی ہے۔












