ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران تیل سے متعلق غیر ملکی زرمبادلہ کی مد میں 7.5 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے جو کہ ایران کے سینٹرل بینک کو فراہم کر دی گئی ہے۔
ایران کی وزارتِ تیل سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق یہ آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران حاصل ہونے والی رقم سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہے اور اس آمدنی کے حوالے سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ دسمبر کے اواخر تک حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگی۔













