پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ بیٹسمین تھے، بیٹسمین ہیں، بولنگ ایک ایڈوانٹیج تھا، بولنگ ایکشن ٹیسٹ کروانے کا مطلب انٹرنیشنل کیرئیر کو بچانا نہیں بلکہ خود کو دوبارہ آل راؤنڈر منوانا ہے۔
برسبین میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کے بعد محمد حفیظ کراچی پہنچے، نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں حفیظ نے امید ظاہر کی کہ ان کا بولنگ ایکشن کلیئر ہوجائے گا۔
چھتیس سالہ حفیظ کہتے ہیں کہ بولنگ ایکشن کلیئر کرانے کا مقصد انٹرنیشنل کیرئیر کو بچانا نہیں، ہمیشہ بطور بیٹسمین کھیلا ہوں، جلد قومی ٹیم میں بطور آل راؤنڈر واپسی کیلئے پر امید ہوں












