ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا عالمی برادری میں شدید تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ روحانی کے بقول ایران پر پابندیاں عائد کرنےکے معاملے میں امریکا اس قدر الگ تھگ ہو کر رہ گیا ہے، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

ہفتے کو ٹیلی وژن سے نشر کیے گئے اپنے ایک خطاب میں ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اقدام کی وجہ سے امریکا کے اتحادی بھی اس سے دور چلے گئے ہیں۔

روحانی کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY