حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے: بنگلادیش کا دو ٹوک اعلان

0
1229

نگلادیش کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جب تک بھارت سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلادیش کے حوالے نہیں کرتا تب تک وزیراعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ 2024 میں عوامی انقلاب کے بعد اس وقت کی بنگلادیشی وزیر اعظم بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔

انسانیت کے خلاف جرائم میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد شیخ حسینہ کو بنگلادیش میں سزائے موت کا سامنا ہے اور بنگلادیشی حکومت ان کی حوالگی کے لیے بھارت سے متعدد بار باضابطہ درخواست کر چکی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیشی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار اے کے ایم شاہد الکریم نے وزیراعظم طارق رحمان کے آئندہ ہفتے بھارت کے ممکنہ دورے سے متعلق میڈیا کی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا ماننا ہے کہ اس دورے کے لیے پہلے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’اس مقصد کے حصول کے لیے ہم نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ اور دیگر مفرور ملزمان کی حوالگی کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کریں‘۔

دوسری جانب بھارت کا اس معاملے پر مؤقف ہے کہ بنگلادیش کی جانب سے حوالگی کی درخواست کا قانونی طریقہ کار کے تحت جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ فی الحال زیرِ غور ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY