میری آنکھوں کے کناروں میں نمی آتی ہے
جب تیرے پیار کی شدت میں کمی آتی ہے
اس سے آگے تو وہی جائے جو دیوانہ ہو
اس سے آگے تو محبت کی گلی آتی ہے
کتنی اچھی ہے تیری یاد کہ تنہائی میں
میرے دکھ بانٹتے چپ چاپ چلی آتی ہے
بات کرنے کا مجھے اذن نہیں ہے لیکن
بات کرنی تو مجھے اچھی بھلی آتی ہے
عفت علوی













