ممتاز شاعر،ماہ نو کے سابق ایڈیٹر قائم نقوی کی تدفین

0
2602

لاہور میں مقیم ممتاز شاعر ادیب ماہ نو کے سابق ایڈیٹر بہترین انسان قائم نقوی دو اگست منگل کوانتقال کرگئے اور رات گئے لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں انکی تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں احباب نے شرکت کی

ریڈیو پاکستان کی پروڈیوسر عفت علوی نے عالمی اخبار کو بتایا ہے کہ وہ دو اگست منگل کو ریڈیو پاکستان لاہور کے پنجابی ادبی پروگرام کی ریکارڈنگ کے لئے تشریف لائے ریکارڈنگ کے بعد حسب معمول وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کینٹن میں چائے پینے کے لئے بیٹھے تھے ہجویری بھٹی نے انہیں اپنی کتاب پیش کی اچانک ہی ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور ریڈیو کی کینٹین میں ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی کے سینئر رپورٹر نمود مسلم کے والد اور وزارت اطلاعات کے سابق سینئر آفیسر ادیب، شاعر و مصنف سید قائم نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سید قائم نقوی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور نمود مسلم سمیت لواحقین کو صبر جمیل دے

دروازہ کھلا رکھنا
قائم نقوی

کس قدر خموشی ہے

کس قدر ہے سناٹا

رات بھر کی بارش بھی

اب تھکی تھکی سی ہے

آسماں پہ رنگوں کی

ایک رہ گزر سی ہے

اب کسی کے آنے میں

کچھ ہی دیر باقی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY