شام کے شمال مغربی حصے ميں ايک فوجی کارروائی ميں کم از کم نو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ سيريئن آبزرويٹری فار ہيومن رائٹس کے مطابق جس وقت ہيلی کاپٹر کی مدد سے يہ فضائی حملہ کيا گيا، اس وقت اسلامک اسٹيٹ یا داعش کے ارکان جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

انسداد دہشت گردی کی يہ کارروائی ادلب ميں بريشا کے ديہات کے ايک مکان پر کی گئی۔ امریکی میڈیا میں ادلب ميں کارروائی ميں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ آبزرويٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق فی الحال يہ واضح نہيں کہ آيا بغدادی اسی کارروائی ميں مارے گئے یا نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY