پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل ساتھی رہنماؤں کی بے رخی کا شکار ہیں۔
پارٹی رہنما میڈيا سے بات کرتے ہیں، شہباز گل ساتھ کھڑے ہوکر سنتے ہیں اور جب شہباز گل کی باری آتی ہے تو رہنما کٹ جاتے ہیں۔
فواد چوہدری اور اسد عمر حالیہ دنوں کی نمایاں مثال ہیں۔ میڈیا ٹاک کے دوران اسد عمر کو تو شہباز گل نے روکنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ رکے نہیں۔
شہباز گل چند دن پہلے یہ شکوہ بھی کرچکے ہیں کہ ان کی پیشی پر پارٹی کارکن عدالت نہیں پہنچتے۔












