پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کی جانب سے یوم پاکستان کی پروقار تقریب

پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا تھا۔
یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد بینکسٹان ایمپوریم فنگشن حال میں کیا گیا تھا-

جسمیں کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد یوسفہانی،کونسلر بشری سلام اور آسٹریلین پارلیمینٹیرینز ایم پی جہاد دیب، ایم پی جولیا فن ،ایم ایل سی شوقت میسلمانی ،اور مختلیف یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس،پاکستان انجینئر ایسوسی ایشن، اور میڈیا سے صدائے وطن کےسیدظفر حسین شاہ،رابطہ میگزین کے منیر حان ،ایس بی ایس کے ریخان علوی ،ہم وطن کے راجہ تاثیر اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد ایونٹس میں شریک ہوئی۔یہ ایک فیملی ایونٹ تھا اس ایونٹ میں بزرگ، جوان، عورتیں اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔فنگشن ہال پورا بھرا تھا۔
مہرین جاوید نے آسٹریلیا اور پاکستان کے قومی ترانے گائے۔
تقریب میں پاکستان کے ملی نغمے گائے گئے۔ہال پاکستان کی سبز ہلالی پرچموں سےسجایا گیا تھا۔

پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کے صدر عباس رانا نے یوم پاکستان کے بارے میں اپنے حیالات کا اظہار کیا-اور ایسوسی ایشن کی کارکردگی سے کمیونٹی کو اگاہ کیا۔عباس رانا نے کہا کہ ریجنٹس پارک میں ایک افس قائم کیا ہے۔جسمیں اتوار کے دن دو سے چار بجے تک کمیونٹی کیلئے جی پی سروس میسر ہوگی۔
ایسوسی ایشن سوشل میڈیا پے ایکٹیولی کام کررہی ہے۔پاکستان کے خلاف جو بھی نیگیٹیو ایمپکٹ اتے ہے ہم ان کو جواب دیتے ہیں۔ہم سٹوڈنٹس کی جابز کیلئے بہت کوشش کرتے ہیں جو نئے سٹوڈنٹس اتے ہیں ان کیلئے رہایش دلوانے اور دوسرے سٹوڈنٹس کے ساتھ ایڈجسٹ کرتے ہیں۔انکی جابز کا انتظام کرواکے دیتےہیں۔اور ہماری کوشش ہوتی ہے جتنا جلدی ہوسکے انکو سیٹ کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔
پہلے ہم حاموشی سے مدد کرتے تھے جو کسی کو پتہ نہیں چلتا تھا۔ائندہ ہم جن سٹوڈنٹس کی جو بھی مدد کرتے ہے۔ہم سوشل میڈیا پے انکے انٹرویو چلائنگے تاکہ سب کو پتہ چلے پاکستان ایسوسی ایشن کام کررہی ہیں۔
پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنی ٹیم کو سٹیج پے بلا کر کمیونٹی کے ساتھ تعارف کروایا۔
پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کی جانب سے جن پاکستانی بچوں نے نوے فیصد یا اسے زائد نمبر حاصل کئے تھے۔ انکی فیملیز کو اس فنگشن کی فری ٹکٹ دی گئی اور بچوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد یوسفہانی نے یوم پاکستان کے بارے میں اپنے حیالات کا اظہار کیا اور کونسلیٹ کی یوم پاکستان کے بارے میں منعقدہ پروگرامز کے بارے میں کمیونٹی کو اگاہ کیا۔کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد یوسفہانی نے پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر عباس رانا اور انکی ٹیم کو کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارک باد دی۔
آسٹریلین پارلیمینٹیرینز نے بھی یوم پاکستان کے بارے میں اپنے حیالات کا اظہار کیا اور پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر کو کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارک باد دی
پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کے صدر عباس رانا نے انے والے مہمانوں اور کمیونٹی اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا
پروگرام کے اخر میں رقص کئے گئے

جابر حسین،سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY