نیب ریفرنس: نواز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

0
621

نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 مارچ کو سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ہدایت پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت آئندہ ہفتے سماعت کے لیئے مقرر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے گزشتہ روز دوبارہ جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی۔

اس سے قبل بھی خواجہ حارث نے جلد سماعت کے لیئے درخواست دائر کی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے جلد سماعت کے لیے درخواست مسترد کر دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY