سولہ دسمبر 1971 کا سبق ۔۔ انور عباس انور

0
1572

سولہ دسمبر 1971 اور 16 دسمبر 2021

آج سے 50 سال قبل آج ہی دن 16 دسمبر 1971 کو جمعرات کا دن تھان آج بھی 16 دسمبر ہے اور دن بھی جمعرات کا ہی ہے۔ 16 دسمبر 1971 کو ہماری بہادر ، دلیر ، باصلاحیت افواج کو اپنوں اور بیگانوں بدولت ہمارے ازلی دشمن بھارت کی افواج کے سامنے سرنڈر کرنا پڑا ۔ہمارے ٹائیگر جنرل امیر عبداللہ خان نیازی کو اپنے دشمن کے ساتھ ڈاکومنٹ آف سرنڈر پر تاریخی دستخط کرنے پڑے۔
آج ہی کے دن بھارتی جنرل مانک شاہ کا میرپور پل پر جنرل نیازی کے نمائندے نے استقبال کیا اور جنرل مانک شاہ کسی ایک بھی فائر کا سامنا کیے بغیر ڈھاکہ پہنچے۔ وہاں نے میس میں دوستانہ ماحول میں تفرہحی پروگرام سے انجوائے کیا۔
آج 16 دسمبر 2021 کو بنگلہ دیش کے عوام آزادی کی گولڈن جوبلی جشن منا رہے ہیں۔ یہ وہیں بنگلہ دیش ہے جو کبھی ہمارا مشرقی پاکستان کے نام سے صوبہ تھا اور گولڈن جوبلی منانے والے وہیں عوام ہیں جنہیں ہمارے حکمران ” نکمے اور نکھٹو ” کہا کرتے تھے۔ یہ وہیں مشرقی پاکستان ہے جس کے متعلق حکمران کہا کرتے تھے کہ وہاں پٹ سن کے سوا کچھ نہیں ہوتا تھا۔ بنگلی عوام سے ہم ہتک آمیزسلوک کیا کرتے تھے اور انہیں حکومت سازی میں حصہ دینے کے لائق نہیں سمجھتے تھے۔جبکہ ہم 16 دسمبر 1971 کو رونما ہونے والے سانحہ کو یاد کرنے کے موڈ میں نہیں
فیلڈ مارشل ایوب خان کی کابینہ ، مشیروں اور دیگر معاونین میں کسی بنگلی کو شامل نہ کرنا سے کیا سمجھا جائے ؟ شائد یہ سب کچھ ایوب خان کی اس سوچ کا نتیجہ تھا جس کا اظہار ایوان صدر میں کئی سال گزارنے والے سابق سنیئر بیوروکریٹ قدرت اللہ شہاب نے اپنی سوانح حیات ” شہاب نامہ ” میں کیا ہے۔ قدرت اللہ لکھتے ہیں کہ ” ایوب خان اکثر کہا کرتے تھے کہ جتنی جلد ہو ہمیں مشرقی پاکستان سے جان چھڑا لینی چاہیئے ” ممکن ہے کہ ایوب خان کے بنگلی مخالف اقدامات اسی خیال یا منصوبے کے تحت کیے جاتے رہے ہوں۔
آج بنگلی عوام پاکستان کی طرف منہ کرکے ہنستے ہوں گے اور پاکستان سے علیحدہ ہونے کے اپنے فیصلے پر فخر و ناز کرتے ہونگے۔ وہ کیوں نہ نازاں ہوں وہ معاشی ، اقتصادی اور جمہورت کے میدان میں ہم سے بہت آگے ہیں۔ انکا ٹکہ ہمارے روپے سے زیادہ طاقتور ہے۔ انکی فی کس آمدنی ہماری فی کس آمدنی سے بہت زیادہ ہے۔
آیئے آج 16 دسمبر 2021 کو عہد کریں کہ ہم پاکستان کے کسی بھی حصے کے عوام کو انکے حقوق سے محروم نہیں رکھیں گے۔ کسی کو امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنائیں گے۔ یہی سبق ہے 16 دسمبر 1971 کے سانحہ کا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY