سوہنی دھرتی اللہ رکھے’ گانے والی شہناز بیگم

0
2856

سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں ڈھاکہ میں انتقال کر گئیں۔

گلوکارہ شہناز بیگم کا انتقال ہفتے کی رات ڈھاکا کے علاقے باریدھارہ میں گھر پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ شہناز بیگم نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔ ان کی بیٹی برطانیہ جب کہ بیٹا کینیڈا میں رہائش پزیر ہے۔

 شہناز بیگم 2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں۔ 11 برس کی عمر میں انھوں نے اپنا پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا۔

 

شہناز بیگم کے گائے مشہور ملی نغموں میں جیوے جیوے پاکستان بھی شامل ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں یکساں مقبول شہناز بیگم نے دو ہزار دس میں عمرہ بھی ادا کیا ۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد انہوں نے اپنا گھر فروخت کر کے رقم غریبوں میں بانٹ دی تھی۔

شہناز بیگم نے صرف 11 برس کی عمر میں پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا۔ سوہنی دھرتی اللہ رکھے اور جیوے جیوے پاکستان کے علاوہ بھی ان کے کئی ملی نغمے مقبول ہوئے۔

’موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا ہے‘ ، ’گھر کی خاطر سو دکھ جھیلے گھر تو آخر اپنا ہے‘ ملی نغمے بھی زبان زدعام ہوئے۔

شہناز بیگم ’کہاں ہو تم چلے آؤ محبت کا تقاضا ہے، غم دنیا سے گھبرا کر تمہیں دل نے پکارا ہے‘ جیسی غزلیں گا کر ہمیشہ کیلئے امر ہوگئیں۔

شہناز بیگم کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY