تبت کے جلا وطن رہنما دلائی لامہ نے کرائسٹ چرچ شہر کی مساجد پر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تبتی روحانی لیڈر نے دوسرے لوگوں سے کہا کہ وہ خاتون وزیراعظم کے کردار سے سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو ایک شاندار لیڈر قرار دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دلائی لامہ کا مزید کہنا تھا کہ مساجد پر حملے ظاہر کرتے ہیں کہ نفرت انسانوں کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ وہ تبت کے چین کے زون میں رہنے کے حق میں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY