ورلڈ کپ میں بارش کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان روز باول میں ہونے والا میچ بارش سے منسوخ کردیا گیا۔
دن بھر جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے سات اوورز کے بعد مزید کھیل نہ ہوسکا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔
پاکستان اور سری لنکا کے بعد ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ بارش سے متاثر ہوا ہے، جس وقت بارش شروع ہوئی جنوبی افریقا نے ابتدائی سات اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنائے تھے،کپتان فاف ڈوپلیسی اور کوئنٹن ڈی کوک کریز پر موجود تھے جب میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیاتھا۔
جنوبی افریقا کو چار میچوں کے بعد پہلا پوائنٹ بارش سے ملا ہے۔اسے ابتدائی تینوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔
ویسٹ انڈیز نےتین میں سےایک میچ جیتا ہے ایک ہارا اور ایک میچ بارش سے متاثر ہوا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا، ہاشم آملا صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ نوجوان بیٹسمین ایڈن مارکرم بھی صرف پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دونوں ٹیموں کی طرف سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ جنوبی افریقا نے بیورن ہینڈرکس اور ایڈن مارکرم کو ٹیم میں شامل کیا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز نے ڈیرن براوو اور کیمار روچ کو ایون لویس اور آندرے رسل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا تھا۔












