تمام وزارتوں اور ان کے ماتحت محکموں کو خفیہ ا داروں سے رابطہ کرنے سے روک دیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کی اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔
وزیر اعظم آفس سے جاری حکم نا مےکے مطابق سول بیوروکریسی کی جانچ پڑتال کو کنٹرول کرنے کے لیے خفیہ ادارے وزیر اعظم آفس کی اجازت کے بغیر رابطہ نہیں کرسکیں گے۔
اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے خلاف مختلف وزارتوں سے وزیر اعظم آفس کی اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ۔
خفیہ اداروں کو بھی براہ راست وزارتوں اورمحکموں کو معلومات و ریکارڈ دینے سے روک دیا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY