جرمن حکومت کی منظوری سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں کی فروخت میں 2018ء کے دوران ایک چوتھائی کمی واقع ہوئی۔ یہ کمی جرمن حکومت کی طرف سے ایسے ہتھیارں کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کے بعد ہوئی جو یمن تنازعے میں استعمال ہو سکتے ہوں۔
جرمن کابینہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک ہتھیاروں کی فروخت میں گزشتہ برس کے دوران 22.7 فیصد کی کمی ہوئی اور ان کی مالیت 4.82 بلین یورو رہی جبکہ 2017ء کے دوران یہ 6.24 بلین یورو تھی۔












