سال 2019ء کی پہلی شش ماہی کے دوران اب تک بیرون ملک پاکستانیوں نے 21 ارب 84 کروڑ، 15 لاکھ ڈالر مالیت کی ترسیلات ملک روانہ کیں، جب کہ گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران 19 ارب 91 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئی تھی۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ جون کی ترسیلات میں 19.68 کی شرح سے اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستانی مالیاتی ذرائع کے مطابق، صرف جون 2019 میں بھیجی گئی ترسیلات ایک ارب 65 کروڑ سے زیادہ ہیں، جو مئی 2019 کے مقابلے میں دو کروڑ 87 لاکھ ڈالر کم ہے، لیکن جون 2018 کے مقابلے میں 1.40 فی صد زیادہ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جون 2019 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ اور خلیج تعاون تنظیم کے ملکوں (جن میں بحرین، کویت، قطر اور عمان شامل ہیں) سے اور یورپی یونین کے ملکوں سے بھیجی گئی ترسیلات میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

ادھر جون 2019 میں ملائیشیا، ناروے، سوٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے بھیجی گئی ترسیلات کی مجموعی رقم 19 کروڑ، 88 لاکھ ڈالر تھی، جبکہ جون 2018 میں یہ ترسیلات مجموعی طور پر 19 کروڑ 94 لاکھ ڈالر مالیت کی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY