سعودی عرب نے یکم دسمبر سے انڈونیشیا، پاکستان، برازیل، ویت نام، مصر اور بھارت سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔اس کے بعد ان چھے ممالک سے آنے والے مسافروں پر کسی دوسرے ملک میں دو ہفتے گزارنے کی شرط ختم ہوجائے گی۔

سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کو وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے بتایا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں پہنچنے کے بعد حکومت کی جانب سے منظورشدہ رہائش گاہ میں پانچ دن کے لیے قرنطینہ کرنا پڑے گا، خواہ ان کی کووِڈ-19 کی ویکسی نیشن کی حیثیت کچھ ہی ہو،انھیں لازمی قرنطین میں رہنا ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY