جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا

0
683

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے دھماکے میں تمام عملہ محفوظ رہا تاہم پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے افغان حکام کیساتھ رابطے میں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY