چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیرصدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق جائزہ لیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی 7 ججز پر مشتمل ہو گی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت آج اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں :- احتساب عدالت کے سابق جج ارشدملک کیخلاف کارروائی پرغور ہو گا۔ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی 7 ججز پر مشتمل ہو گی جس میں جسٹس مامون الرشید، جسٹس قاسم خان، جسٹس مظاہرعلی اکبر، جسٹس امین الدین، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس شہزاد احمد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج ارشد ملک کے خلاف مریم نواز کی جانب سے ایک متنازع ویڈیو سامنے لانے پر کارروائی شروع کی گئی تھی، لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY