نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 9 مئی کو پنجاب بھر میں پرتشدد واقعات میں ملوث خواتین کو مرد پولیس حراست میں نہ لیں۔
حکام کے مطابق 9 مئی کو پنجاب بھر میں ایک 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے لیڈیز پولیس کو ہمراہ لیجانے کی ہدایت کر دی گئی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں، فوجی تنصیبات پرحملوں میں ملوث خواتین کو گرفتارکیاجائے گا،محسن نقوی نے کہا کہ کوشش کریں خواتین کو خواتین پولیس اسٹیشن میں رکھا جائے.












