اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری ہو گیا۔
روسٹر کے مطابق 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک آٹھ ججز سنگل بینچز میں کیسز کی سماعت کریں گے، آئندہ ہفتے تین ڈویژن بینچ اور ایک سپیشل ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہو گا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر سنگل بینچ میں کیسز سنیں گے، جسٹس ثمن رفعت ، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔
جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس بھی سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہو گا۔
روسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل سپیشل ڈویژن بینچ ٹیکس کیسز کی سماعت کرے گا، تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا۔












