برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پیر کے روز یورپیئن کمیشن کے صدر ژاں کلود یُنکر سے ملاقات کر رہے ہیں۔ چھ ہفتے قبل وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کے بعد جانسن کی یورپی کمیشن کے صدر سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

برطانیہ کی یورپی یونین سے علحیدگی کے لیے 31 اکتوبر کی تاریخ طے ہے اور برطانیہ کی کوشش ہے کہ بریگزٹ کسی معاہدہ کے تحت ہو سکے۔ برطانوی حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برسلز میں ہونے والی ملاقات میں اگر بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کی پیشکش ہوئی تو برطانوی وزیر اعظم اسے قبول نہیں کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY