بدزبانی کرنے پر یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر کو مواخذے کا سامنا ہے، پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی گروپ کے سربراہان نے مواخذے کی تحریک کی حمایت کردی۔

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی گروپس کے سربراہان کے اجلاس میں کیا گیا،جبکہ مواخذے کی تحریک پر 7 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق یورپین پارلیمنٹ میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ای سی آر گروپ کے ممبر اور پارلیمنٹ کی گورننگ باڈی کے رکن پروفیسر ترناسکی ریشار نے ایک اجلاس کے دوران اپنے ساتھی ممبر پارلیمنٹ روزے تھن کے ساتھ بدزبانی کرتے ہوئے انہیں نازی کارکن سے تشبیہ دی تھی ۔جس پر انہوں نے شکایت کی تھی۔

گزشتہ روز اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ایسی زبان استعمال کرنے والے کو اس پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہو نا چاہئے۔

مواخذے کی اس تحریک کی کامیابی کیلئے دو تہائی اکثریت درکار ہے ، جس کے لئے 7 فروری کو ووٹنگ ہوگی، کامیابی کی صورت میں وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہیں گے۔

تر ناسکی ریشار ان دنوں پاکستان مخالف سرگرمیوں کے میزبان شمار ہوتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY