رینجرز نے کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں کارروائی کرکے قتل کے 3 ملزمان نجم، واصف اور محمد بلال کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان پر 20 دسمبر کو فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور 2 کو زخمی کرنے کا الزام ہے، گرفتار ملزمان نجم اور واصف کا پراپرٹی ڈیلر سید احسن کے ساتھ جھگڑا تھا، نجم اور واصف نے بلال کو سید احسن کو زخمی کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق نجم، واصف اور بلال نے سید احسن اور اس کے ساتھی سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے لوٹے، واردات کے بعد نجم، واصف اور بلال نے فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی بھی کیا۔

اس موقع پر ایک مظہر نامی راہ گیر نے مزاحمت کی تو نجم، واصف اور بلال نے اسے بھی زخمی کر دیا اور مظہر دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY