عطا الحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار

0
1389

سپریم کورٹ نے پی ٹی وی کے ایم ڈی اور چیئرمین کی حیثیت سے عطاالحق قاسمی کا تقرر غیر قانونی قرار دیتےہوئے ان کے پی ٹی وی میں ایڈمنسٹریٹو احکامات کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے عطاالحق قاسمی کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری بھی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ غیر قانونی تعیناتی کے ذمےدار اُس وقت کے وزیر اطلاعات پرویز رشید تھے۔

سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کے پی ٹی وی میں انتظامی احکامات کو بھی غیر قانونی قرار دیا اور ریمارکس میں کہا کہ آئندہ انہیں ایسے کسی عہدے پر تعینات نہ کیا جائے۔

عدالت نے حکم بھی جاری کیا کہ غیرقانونی تعیناتی میں ملوث افراد سے 19 کروڑ78 لاکھ روپے واپس لیے جائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY