امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے آج بھی 1800 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد کورونا سے امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 7 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کورونا سے ہلاک افراد کی اکثریت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
دوسری جانب اس صورتحال کے پیش نظر کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے 12 سال اور زائد عمر کے طلبہ پر ویکسین لگوانا لازم قرار دے دیا ہے۔












