امریکی حکام کے مطابق شام اور عراق میں خونریز حملے کرنے والے داعش کے عسکریت پسند وہاں قائم کی گئی ’خلافت‘ کے خاتمے کے بعد افغانستان پہنچ رہے ہیں تاکہ اس ملک میں قدم جماتے ہوئے اپنے ’جہادی حملوں‘ کو جاری رکھ سکیں۔

کابل میں امریکی خفیہ ایجنسی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ داعش کے کچھ اراکین افغانستان پہنچ کر اپنا تجربہ اور مہارت مقامی عسکریت پسندوں کو فراہم کر رہے ہیں۔

اس عہدیدار نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان میں داعش کے خلاف دباؤ نہ بڑھایا گیا تو یہ تنظیم ایک سال کے اندر اندر امریکا میں کوئی بڑا حملہ کر سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY