وزارت قانون کا پروڈکشن آرڈر سے متعلق قانون میں ترمیم کا فیصلہ

0
548

وزارت قانون نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر سے متعلق قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کرپشن کیسز میں ملوث ارکان پارلیمنٹ پروڈکشن آرڈرز کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

وزارت قانون حکام نے دنیا نیوز کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے سیکشن 108 جبکہ سینیٹ کے متعلقہ رولز کے سیکشن 84 میں ترمیم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں پروڈکشن آرڈر سے متعلق رولز میں ترمیم کا کام مکمل کر لیا جائے گا اور مسودے کی منظوری متعلقہ ہاؤس سے سادہ اکثریت سے لی جائے گی۔ وزارت قانون کے مطابق کرپشن سے متعلق مقدمات میں ملوث رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوسکیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY