پاکستان نے کرتارپور راہداری پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا ۔
ترجمان دفتر خار ڈاکٹر فیصلنے کہا کہ پاکستان کو بھارتی میڈیا کے بعض حصوں کی طرف سے منفی پروپیگنڈہ پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ قدم سکھ بھائیوں کی سہولت اور بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے لیے ہے۔ اس کے علاوہ اس قدم کو کسی اور معاملہ سے جوڑنا بدنیتی ہے۔ اس معاملہ پر سکھ کمیونٹی نے پاکستان کو سراہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ برس بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن منانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ پاکستانی احسن کوشش کے خلاف بات کرنے والے اینٹی پاکستان ہیں جو ناکام ہونگے












