افغان صدر اشرف غنی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق روس نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات ملتوی کر دیے ہیں۔ ابھی ایک ہفتہ قبل ہی افغان طالبان نے چار ستمبر کو ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کرنے کی حامی بھری تھی۔ ان مذاکرات میں امریکا اور افغان حکومت کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی لیکن ان دونوں ملکوں نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ روس کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY