نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2016ء کے امریکی صدارتی انتخاب سے متعلق ہیکنگ میں روس ملوث تھا ۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن اگر مجھے پسند کرتے ہیں تو یہ خوشی کی بات ہے ،روس سے میری کوئی ڈیل نہیں ۔
اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروباری معاملات سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کاروباری معاملات میرا بیٹا دیکھے گا











