اس نے کہا کیا ہے محبت۔ ۔ ۔میں نے کہا ۔ ۔ ۔
‘خدا ہے محبت..’
اس نے کہا کہ۔ ۔ ۔
‘کچھ سمجھ نہ پایا ہوں میں ۔ ۔ ۔’
میں نے کہا کہ ۔ ۔ ۔
‘سمجھ جاو گے ایکدن۔ ۔ ۔’
اس نے کہا کیا تم چاہتے ہو مجھے ۔ ۔ ۔؟
میں نے کہا وہی چاہتا ہوں’ تمہارے واسطے جو رب چاہتا ہے اپنے بندے کے واسطے ۔ ۔ ۔!!! ‘
وہ سن کر بات تلملا اٹھا بے چینی سے سمجھ نہ سکا کہ آخر اس کے رنگ میں کیا ہے محبت ۔ ۔ ۔
بات کچھ یوں تھی کہ رب چاہتا ہے اسکو انسان اخلاص سے چاہے، اسکی بندگی کے باعثِ ہر عبد خدا مخلو خدا کو اپنائے، یعنی اپنی’ ۔ ۔میں۔ ۔’
اپنی انا، اپنی پسند، اپنے احساس کو پیچھے رکھ کر مقدم وہ رکھے جو محبوب خدا کو پسند ہو یعنی رب اور اسکے محبوب کا حکم، اسکی اطاعتِ اور سیرت کے انداز ۔ ۔ ۔
یعنی غور کرو تفکر کرو ۔ ۔ ۔
‘ تو بے لوث، بے غرض، بے انتہا ہے محبت۔ ۔ ۔’
مگر اسکی گہرائیوں میں دیکھو تو مکمل ہی ۔ ۔ ۔
‘جفا ہے محبت ۔ ۔ ۔’
میں کچھ سمجھ نہ پایا ہوں ۔ ۔ ۔
تڑپتی، سسکتی، بلکتی سی ٹوٹتی آواز میں
اس نے سرگوشی کی ۔ ۔ ۔
کچھ تو سمجھاو کہ آخر کیا ہے محبت ۔ ۔ ۔؟
میں نے کہا کہ کبھی سورج کو دیکھا ہے ۔ ۔ ۔؟
بولا، ہاں دیکھا ہے ۔ ۔ ۔
کہا سمندر کی لہروں کو ساحل پہ بکھرتے دیکھا ہے ۔ ۔ ۔؟
بولا ہاں دیکھا ہے ۔ ۔
کیا کبھی دیکھا ہے پھوار اور بارش کی بوندیں سوکھی زرخیز زمین پہ کسطرح سے برستی ہیں ۔ ۔ ۔؟
کبھی دیکھا ہے زمین کے وجود میں معمولی سے بیج کو دفناتے ہوئے ۔ ۔ ۔؟
بولا، ہاں دیکھا ہے ۔ ۔ ۔
کبھی دیکھا ہے، محسوس کیا ہے، چوٹ پہ مرہم لگے تو کیا محسوس ہوتا ہے ۔ ۔ ۔؟
بولا ہاں، یہ تو سب مجھے پتہ ہے،
کہا یہی تو محبت ہے ۔ ۔ ۔😊😊😊
وہ بولا کسطرح ۔ ۔ ۔؟
میں نے کہا کہ کہ تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں چاہوں،
رب چاہتا ہے میں اسے چاہوں اور اسکی وجہ سے سب کو چاہوں یعنی میرے ہر احساس کی بنیاد اس رب کی بندگی، اس سے عشق اسکی قربت کی چاہ کے باعث ہو، اور جب پھر وجود رب ہی کی ملکییت ہے تو اس پہ جچتا بھی یہی ہے کہ رب کو چاہو فقط ۔ ۔ ۔اور اسکے باعث سب کو چاہو.
۔ ۔ ۔
کیوں کہ جب تم اپنے واسطے چاہتے ہو، محبت کرتے ہو تو اس احساس کو محدود کرنے لگتے ہو مگر جب تم رب کے لیے خود کو خالی کر دیتے ہو، اس کے لیے خود کو خالص کر دیتے ہو تب پھر ہر مخلوق خدا تمہاری بن جاتی ہےبالکل ویسے ہی جیسے کہ وہ رب کی ہوتی ہے، کیونکہ محبوب کا محبوب محبوب ہی بن جاتا ہے نہ۔ ۔ ۔
اور محبوب کی زات سے جڑی معمولی پنکھڑی تک کو انسان بڑی عزت و عقیدت سے رکھتا ہے تو بالکل ایسے اس سےجڑی ہر ایک شے کو بھی رکھتا ہے ۔ ۔ ۔
سادہ الفاظ میں اگر کہوں تو یہ کہا جائے گا کہ محبت کی بنیاد الہی ہونی چاہیے کہ اپنی زات اس میں نہ ہو کہ مجھے یہ پسند ہے ۔ ۔ ۔یہ زندگی رب نے عطا کی، رزق، علم، آگہی شعور، رشتے، ناطے، عطا فرمائے تاکہ اس سب کی مدد سے انسان کی زات میں اس رب کی اگہی بیدار ہو مگر انسان چونلہ انسان کی خصوصیات لیکر بھیجا گیا ہے اور بننے کا عمل باقی ہے ۔ ۔ ۔تو یہ بات اس کو بہت بعد میں سمجھ اتی ہے انسان اپنی خواہشات اور پسند کی خاطر زندگی گزارنا چاہتا ہے ۔ ۔ ۔
جبکہ رب چایتا ہے اس کی قربت کی چاہ اور طلب میں انسان جییے۔ ۔ ۔
اس نے کہا ابھی تک کچھ نہ سمجھ پایا ہوں میں ۔ ۔ ۔
کچھ وضاحت اور کردو ۔ ۔ ۔
میں نے کہا سنو اور غور کرو کہ زندگی درحقیقت ایک ہی نقطے پہ اکھڑیہوتی ہے یعنی تم تمام تر اچھائیوں، بھلاییوں کو مجسم کر لو، غرض یہکہ ہر زرہ رب کی جانب محو سفر ہے اور اپنے اپنے انداز سے رب کی عبادت میں مشغول ہے کہ عبادت میں لزت ہے، شیرینی ہے، لطف ہے، یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے تمہیں اپنے محبوب سے ملنے کی چاہ ہوتی ہے توتم رات بھر سو نہیں پاتے، تمہیں اس سے بات کرنے کی امید ہو تو سکون سے بیٹھ نہیں پاتے، تمہیں اس کو دیکھنے محسوسکرنے کی کی زرا سی بھی امید ہو تو تم ہر شے سے لاتعلق کھڑے صرف اسی ایک ہستی کی جانب مکمل متوجہ ہوتے ہو، کہ اسکی مہک، اسکا احساس اس حتی جڑیکسی بھی شے کو دیکھتے ہو تو اس سے بھی محبت کرنے لگتے ہو ۔ ۔ ۔
بالکل اسی طرح سے جب انسان کسی انسان کو اپنی زات کی وجہ سے چاہنے لگتا ہے تو بہت سے رنگ، زائقے، ترجیحات، پسند نا پسند بدل دیتا ہے اور خود اسکو بھی یہ معلوم نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔کیوں کہاساحساس کا اثر ہوتا ہے یہ بالکل اسی طرح سے ہے کہ تم دھوپ میں کھڑے ہو یا چھاوں میں تو تمہارے وجود کی کیفیت بدلجاتی ہے، بالکل اسی طرح جب کسی انسان سے جڑتے ہو تب بھی کیفیت وجود بدل جاتی ہے ۔ ۔ ۔
پھر تم یہ سوچتے ہو کہ تمہارا محبوب بھی تمہیں چاہے ۔ ۔ ۔
اور پھر تم یہ چاہتے ہو ۔ ۔ ۔کہ وہ بالکل ویسے چاہے کہ جیسے تم چاہتے ہو ۔ ۔ ۔
جب کہ وہ یہ چاہتا ہے کہ وہ ویسے چاہے جیسے کہ وہ چاہتا ہے یا ممکن ہے دونوں ہی کے چاہنے کے انداز میں فرق ہو ۔ ۔ ۔
اور یہ فرق درد پیدا کرتا ہے، الجھن اور تکلیف کا باعثِ بنتا ہے، اور کبھی کبھی بد گمانیاں تک ایجاد ہو جاتی ہیں اس فرق کے باعثِ ۔ ۔ ۔
کسی کو چاہنے کی مثال بالکل ویسے ہی ہے کہ جیسے میں نے اوپر کہا کہ جس طرح سورج کی روشنی زمین کو زندگی دیتی ہے، جس طرح بارش کی بوندیں زمہن کی قیمت، زرخیزی اور رعنائی میں اضافہ کرتی ہیں سچی محبت یا مخلص تعلق بھی یہی کرتا ہے ۔ ۔ ۔جس طرح ساحل سے موجیں ٹکراتی ہیں مگر ساحل کی ساحل ہونے کی خصلت کو ختم نہیں کر دیتی بالکل محبت بھی محبوب سے وہی ہوتی ہے کہ اس کی عزت، اسکی زات، اسکے حسن، اسکی عظمت و بھلائی میں اضافے کا سبب بنتی ہے ۔ ۔ ۔
دوسرے لفظوں میں اس کی زات کے ہر گوہر کو مزید نکھار عطا کرتی ہے سچی محبت ۔ ۔ ۔یہ طاقت بن کر ساتھ کھڑی رہتی ہے، مرہم بن کر ہر لگنے والی چوٹ پہ دلاسہ ہوتی ہے اور کبھی کبھی خود چوٹ پہنچاتی ہے کہ جب محبوب سچا اور مخلص ہو اور اپکی زات کو مزید قیمتی کرنے کے واسطے چوٹ بھی دیتی ہے ۔ ۔ ۔
اسکی مثال ہے ماں باپ کی محبت ہے کہ وہ اپکو جب پہلے دن سکول چھوڑ کر اتے ہیں تو اکثر بچوں کو وہ بہت ظالم اور برے لگتے ہیں، جب وہ بچے کو آگ کے پاس جانے یا کسی بھی خطرناک شے سے دور لیجانے کا سوچتے ہیں تو اپکو برا لگتا ہے مگر وہ اپکی بھلائی کی بصیرت رکھتے ہیں مگر اپ اپنی خواہش کو سب سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔
اسی طرح جب محبت کی بنیاد رب ہو تو رب کی خاطر چاہو اور جسطرح رب اپنے بندے کا بھلا سوچتاہے بالکل ویسے ہی کوشش کرو کہ محبوب کے لیے بھی وہی چاہو اور کرو کہ جو رب کے یہاں مقبول و بہترین ہو یعنی رب انسان کی بہتری کے لیے جو سب بہترین چاہتا ہے ۔ ۔، وہ انسان کو حد میں ضرور رہنے کا کہتا ہے پر اپنی ہر صلاحیت کو ابھرنے اور سیکھنے اور اگے بڑھنے سے نہیں روکتا، بلکہ وہ یہی چاہتا ہے کہ اس کی دی ہوئی ہر شے، ہر رشتے سے خود کو بہترین انسان بناو ایک حسین ترین انسان کہ جب وہ رب کے سامنے آئے تو اسے شرمندگی نہ ہو اسلیے کہا ۔ ۔ ۔
کہ میں تمہیں نہ تو ویسے چاہوں گا جیسے تم چاہتے ہو، نہ ویسے جیسے میری خواہش ہے بلکہ اس طرح سے چاہوں گا کہ جس طرح رب اپنے مخلص بندے کے لیے چاہتا ہے کہ جس سے تمہارے جمال، حسن، خوبی، کرامت، عزت، حرمت، شجاعت، صبر،دلکشی میں اضافہ ہوکہ جس سے تم بہترین بن جاو کہ جس سے تمہاری زات گوہر نایاب بن جائے اور جس سے تمہارے احساس الہی بن جاییں یعنی تم میں وسعت، بلندی اور حسن کی تعمیر ہو۔ ۔ ۔
بالکل ایسے ہی جسطرح زمین اپنے سینے میں بیج کو بسا لیتی ہے اور اس کی پرورش اس چاہت سے کرتی ہے کہ زمہن کی رگوں میں دور دور تک اسکی جڑیں پھیل جاتی ہیں اور اس مضبوطی اور استحکام کی بنیاد پہ جب وہ زمین کو پھاڑ کر باہر ایک مکمل پودے اور پھر تناور درخت کا روپ لیتی ہے تو اسکے پھل کی مٹھاس اور اسکے وجود کی چھاوں سے ہر مخلوق خدا فیض، کرامت، بھلائی اور حسن پاتے ہیں وہ عام درختوں جیسا نہیں ہوتا بلکہ اسکے پھل کی مٹھاس میں وہ سیرت ہوتی ہے جس سیرت کو طہارت، پاکیزگی کہتے ہیں جو تقوی اور عشق الہی کے سانچے میں ڈھل کر ایک حسین ترین صورت اختیار کرتی ہے یہ صورت اس کو کمالات تک لیکر جاتی ہے کہ جہاں کا سفر صرف بلندی ہوتا ہے، وہ بلندی جو وجود انسانی کا اوج ہو، وہ بلندی جس میں رب کی زات کی طلب اور شدت ہر شے سے کہیں بڑھکر ہو، وہ بلندی کے جس کے بعد کسی شے کی کوئی اہمییت نہ رہے اور ہر شے اہم ہو قابل عزت و احترام و قابل محبت بن جائے چونکہ وہ رب سے جڑی ہے اور رب تمہارا محبوب ہے، رب کی قربت تمہاری منزل اور رب کا عشق تمہاری روح ۔ ۔ ۔
تمہیں اپنے وجودکو یا تو خود خالی کرنا ہو گا یا پھر وقت کی بے رحم چوٹیں اس کو خالی کرینگی سو ہر چوٹ کی تاثیر مختلف انسان کے ردعمل کے باعثِ ہوتی ہے کہ کچھ لوگ اس سےرب سے دور ہو جاتے ہیں اور کچھ اسکی جانب کھینچے چلے جاتے ہیں ۔ ۔ ۔
سو محبت کرو تو رب کی خاطر اور کسی سے دوری اور بیزاری یا نفرت بھی کرو تو رب کی خاطر مگر پہلے جس ہستی کی قربت درکار ہے اسکی معرفت اور اسکی جانب تفکر اہم ہے ہر محبت کا رخ اس محبت کی جانب موڑ دو اور ہر محبت کو فقط اسی کی وجہ سے کرو کہ منزل چھوٹ جائے تو راستوں کی طوالت اور سفر کی کٹھنائیاں مایوس-کن ہوتی ہیں لیکن منزل پہ نگاہ ہو تو انسان کی تھکاوٹ اور اٹھایا درد انسان کے لیے باعثِ سکون ہوتاہے۔ ۔ ۔
زندگی کا ھدف رب سے اور خود سے حقیقی تعلق جوڑ پانا ہے کہ انسان ٹھیک طرح سے نہ خود سے جڑ پاتا ہے اور اسی باعث وہ رب سے جڑ نہیں پاتا اور اسی نامکمل تعلق کو لیے دنیا سے اٹھ جاتا ہے ۔ ۔ ۔
رب سے محبت ہی روح و قلب کا ستون ہے ۔ ۔ ۔اور یہ ہر سمت پھیلی ہے۔ ۔ ۔یہ مکمل اطمیننان ہے، یہ مکمل سکون ہے۔ ۔ ۔!!!
فائزہ عباس












