متحدہ عرب امارات نے خلیجی ممالک کی جانب سے قطر پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔
یہ بات متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
اس موقع پر جرمن وزیر زیگمار گابریئل نے کہا کہ تمام فریق مل کر اس تنازع کا حل تلاش کریں۔
سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قطر کو ان ممالک کی 13شرائط پوری کرنے کے لیے دی جانے والی مہلت آج رات ختم ہو گئی۔
قطر سے دیگر باتوں کے علاوہ دہشت گردی کی حمایت ختم کرنے اور ایران کے ساتھ تعلقات محدود کر دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔












