آزاد کشمیر کے وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ میر پور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا 90 فیصد کام ہوگیا ہے۔
وزیر آزاد کشمیر نے کہا کہ محتاط انداز کے مطابق زلزلے سے 66ہزار مکانات کو نقصان پہنچا۔
ڈپٹی کمشنر میر پور کا کہنا ہے کہ نہر اپر جہلم پر متاثر ہونے والے پلوں کی مرمت نہیں کی جاسکتی، ان پلوں کی نئے سرے سے تعمیر کرنی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے تمام تعلیمی ادارے پیر سے کھلیں گے۔












