عراقی دارالحکومت بغداد میں تازہ خونریزی کے نتیجے میں مزید اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔ گزشتہ منگل سے شروع ہونے والے ان مظاہروں کے دوران ہلاک شدگان کی تعداد ايک سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
ادھر وزیر اعظم نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے سترہ نکاتی ایک اصلاحاتی منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد اتوار کے دن مظاہروں کی شدت میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔ یہ مظاہرین بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔












