طیارہ حادثے میں جاں بحق مزید تین افراد کی میتوں کی شناخت

0
400

طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ اور جنید جمشید کی اہلیہ سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق مزید تین افراد کی میتوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

حکام پمز اسپتال کے مطابق طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ،جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید اور آسٹریا کے ایک شہری کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پمز کی فرانزک ٹیمیں لاشوں کی شناخت کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں، اسپتال ذرائع نے بتایا کہ نیہا جنید اور صالح جنجوعہ کی شناخت دانتوں کے تجزیے سے جبکہ آسٹرین شہری کی شناخت گھٹنے کے مصنوعی جوڑ سے کی گئی۔اب تک 12 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY