فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات کار حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فیصل صالح حیات کی گاڑی امین پور کے قریب ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی۔

حادثے میں فیصل صالح حیات اور ڈرائیور زخمی ہوگئے، موٹر وے پولیس نے دونوں افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل صالح حیات کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا سٹی اسکین کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے

SHARE

LEAVE A REPLY