یہ ہمارا فخر ہے کہ دشمن بھی ہماری آواز سے گھبرائے…. دشمن کے منہ سے ریڈیو پاکستان کا زکر ہمارے لئے ایک تمغے سے کم نہی. موجودہ حالات میں ریڈیو پاکستان اپنی فوج کے ساتھ صوتی جوان کی حیثیت سے آواز کی دنیا میں ایک بار پھر اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہا ہے. نرندر مودی کی زہر بھری تقریر اس بات کا ثبوت ہے.
انفارمیشن منسٹر جناب فواد چوہدری صاحب آپ بھی ریڈیو پاکستان کی اہمیت کو سمجھیں اور ادارے کے نظام اور انفراسٹکچر کو بزات خود دیکھنے کے لئے ریڈیو پاکستان تشریف لائیں اور کچھ عرصہ منسٹر صاحب کے لئےہماری بلڈنگ میں موجود منسٹر آفس میں تشریف فرماں ہوں. محترم سر ہمارے میڈیم ویو اور شارٹ ویو ٹرانسمیٹرز کو اپگریڈیشن کی ضرورت ہے. ہمارے ایچ پی ٹی سٹیشنز قومی اثاثہ ہیں. ہمارے ایف ایم شٹیشنز ملک خداداد میں عوم الناس کے ساتھ روابط اور انفارمیشن کا زریعہ ہیں. ریڈیو پاکستان کو جدید انفراسٹکچر کی ضرورت ہے. جس کے لئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر ادارے کو فنڈز دینے ہوں گے. ملازمین کی سہولیات کم کرنے یا روکنے سے یہ فنڈ جنریٹ نہی ہونگے.
ایک برانڈ نیو ٹرانسمیٹر امپورٹ کرانے کے باوجودکراچی میں ڈبوں میں پڑا سڑ رہا ہے. اسکی انسٹالیشن کے لئے صرف ڈیڑھ کڑور روپے جاری نا کرنا انڈین لابی کو خوش کرنے کے مترادف ہے.
ہمارا دشمن ملک انڈیا بارڈر ایریا میں متواتر بڑے اور ہائی پاور ٹرانسمیٹرز انسٹال کر رہا ہے. جس سے وہ بلوچی,پشتو سندہی , بروہی, پنجابی, اور گلگت, سکردو اور چترال میں بولی جانے والی دیگر زبانوں میں پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈا کر رہا ہے اور نوجوان نسل کو ملک پاکستان اور حکومت کے خلاف ورگلایا جاتا ہے. جس بات کا بار بار ذکر فوجی ادارے ISPR کی جانب سے کیا جاتا ہے.
ہم آپکو اس عظیم قومی ادارے میں اصطلاحات کے نام پر شٹیشنز کی بندش, ملازمین کا استحصال نا کرنے سے منع کرتے ہیں. آئیں مل کر بیٹھیں ہم آپ کو ادارے کی نشریاتی سطح , مارکٹنگ, فنائنشل معملات, تعمیری پراجیکٹس, اور پوری دنیا میں موجود جدید آلات سے لیس سرکاری ریڈیو کے اداروں سے موازنہ کرکے بتائیں گے کہ ہم آج کہاں ہیں اور ہمیں کہاں ہونا چاہیے.
جناب منسٹر صاحب ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں اور مینجمنٹ کی تمام باتوں پر اندھا اعتماد کرنے کی بجائے ادارے کی منتخب سی بی اے یونین سے مزاکرات کریں اور ملازمین کو انکا جائز حق وقت پر ادا کریں. ہم ہمیشہ سے ادارے کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں. ہمارا مسلسل سی بی اے رہنا ملازمین کے اعتماد کا مظہر ہے. ہمیں یقین ہے جس طرح آپ عوام کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں اور اور ووٹ کی عزت کی بات ہمیشہ کرتے ہیں اسی طرح ہم ملازمیں کی سرکردہ نمائندہ یونین ہیں. ہمیں آپ پر یقین ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں آپ ہماری درخواست پر غور کرتے ہوئے اپنے تمام سخت گیر فیصلوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ملازمین کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے.
احمد وقاص
سیکٹری کوآرڈینیشن
یو ایس او سی بی اے یونین
ریڈیو پاکستان













