پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ابھی جو اقدامات وفاقی حکومت نےکیے اس کے بعد مذاکرات ممکن نہیں، اب جو بھی فیصلہ ہوگا وہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیزکانفرنس میں ہوگا، آل پارٹیزکانفرنس میں جو متفقہ فیصلہ آئےگا اسی کے تحت آگے بڑھا جائےگا،تحریک انصاف براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت نےبدترین کردار ادا کیا، اب جو فیصلے ہوں گے اپوزیشن اتحادکے ہوں گے، وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو گرفتار کیا گیا ہے،کیا یہ جمہوری عمل ہے؟ اب مذاکرت کی کوئی گنجائش نہیں، انہوں نےجوکیا اب یہ خود بھگتیں، ہم اس کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے لیکن ان سے بات نہیں ہوسکتی۔

SHARE

LEAVE A REPLY