پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اپنا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری اور شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلا س کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کو ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
عمران خان نے کہا کہ قوم جاگ اٹھی ہے، انہوں نے چوروں اور لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے دیا، ضمنی الیکشن کے نتائج نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھے گی۔ پنجاب میں کامیابی کے بعد اب سارا زور کراچی میں انتخابات پر لگایا جائے گا۔
کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ 22 کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے، پرویز الٰہی وزیراعلی پنجاب کے امیدوار ہوں گے، عمران خان نے آئندہ الیکشن کی تیاری کرنے کا کہہ دیا ہے۔












