گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے متحدہ علماء بورڈ پنجاب بل 2022ء سمیت 4 بلوں کی منظوری دیدی۔ ان کے دستخط کے بعد چاروں بل ایکٹ (قانون) بن گئے۔
پنجاب اسمبلی سے پاس شدہ 4 بل گورنر پنجاب کو بھیجے گئے تھے، جس پر انہوں نے دستخط کردیئے، جس کے بعد وہ ایکٹ (قانون) بن گئے۔
گورنر پنجاب نے جن چار بلوں کی منظوری دی ان میں پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبیلیٹیز بل 2022ء، پنجاب ٹرسٹ ترمیمی بل 2022ء، پراونشل موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2022ء اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب بل 2022ء شامل ہیں۔
گورنر ہاؤس کے مطابق پنجاب اسمبلی نے بل گورنر سیکرٹریٹ میں طے کردہ طریقۂ کار اختیار کئے بغیر بھجوائے تھے، اس کے باوجود گورنر سیکرٹریٹ نے عوامی مفاد میں ان بلوں پر باریک بینی سے کام کیا۔












