یمن کے جنوبی بندرگاہی شہر عدن میں ہونے والے ایک خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 حکومتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ آج اتوار، اٹھارہ دسمبر کی صبح میں ہونے والے اِس حملے میں درجنوں دوسرے فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خودکش حملہ آور نے فوجیوں کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ عدن شہر کے شمال مشرق میں واقع سولبان آرمی بیس میں جمع ہو رہے تھے۔ ایک ہفتہ قبل اسی سولبان فوجی مرکز پر تنخواہ وصول کرنے والے فوجیوں پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خودکش کار بم حملے میں اڑتالیس فوجی مارے گئے تھے۔

عدن، اِس وقت منصور ہادی حکومت کا مرکز ہے کیونکہ دارالحکومت صنعاء پر حوثی ملیشیا کنٹرول رکھتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY