میانمار کی ریاست راکھین میں روہنگیا باشندوں کے خلاف اگست کے اواخر میں فوجی کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد صرف ایک ماہ میں کم از کم 6700 روہنگیا مسلمانوں کو ہلاک کیا گیا۔

یہ بات بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز  کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ اس طبی امدادی گروپ کے مطابق، ’’انتہائی محتاط اندازوں کے مطابق بھی کم از کم 6700 روہنگیا کو ہلاک کیا گیا، جن میں پانچ سال سے کم عمر کے کم از کم 730 بچے بھی شامل تھے۔‘‘

یہ اعداد و شمار اس گروپ کی طرف سے کرائے جانے والے مختلف جائزوں کے بعد مرتب کیے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY