ایف آئی اے حکام نے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر امریکی خاتون کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر روک لیا۔

حکام کے مطابق بلیک لسٹ امریکی خاتون کو قانون کے مطابق امریکا ڈی پورٹ کیا جارہا ہے لیکن وہ واپس جانے کو تیار نہیں ہیں۔

اس سے قبل امریکی خاتون پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 کے ذریعے مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔

ایف آئی اے حکام کے روکنے پر امریکی خاتون ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹ گئیں اور واپس جانے سے انکار کردیا۔

ائیر پورٹ حکام نے معاملہ حل کرنے کے لیے امریکی سفارتخانے کے متعلقہ اسٹاف کو بھی طلب کر لیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY