وینزویلا میں جاری بحران میں روس، ترکی اور چین نے صدر نکولس مادورو کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے صدر مادورو سے ٹیلیفون پر بات کی اور وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے خلاف صدر مادرورو کو روس کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جوائن وائیڈو نے خود کوعبوری صدر قرار دے دیا ہے، امریکا، کینیڈا، برازیل، کولمبیا، اور پرو نے جوان وائیڈو کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ترکی اور چین نے صدر مادورو کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔

قبل ازیں صدر مادورو نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں موجود امریکا کے تمام سفارتی عملے کو 72 گھنٹے کے اندر وینزویلا چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY